آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر 20؍ربیع الاوّل 1441ھ 18؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

​ڈاکٹر خواجہ عابد نظامی

​​وقت کا گھوڑا بھاگا جائے​

بھاگا جائے ، ہاتھ نہ آئے​

​وقت کا گھوڑا تیز ہے اتنا​

یوں سمجھو میزائل جتنا​

​پاک وطن کے پیارے بچو!​

قوم کی آنکھ کے تارے بچو!​

​قدر کرو تم وقت کی ہر دم​

دور رہے گا تم سے ہر غم​

​وقت کو ناحق جو کھوتے ہیں​

پچھتاتے ہیں اور روتے ہیں​

​لیکن جو ہیں اچھے بچے​

محنتی ، ہمت والے، سچے​

​لکھتے پڑھتے رہتے ہیں جو​

آگے بڑھتے رہتے ہیں جو​

​اک دن لائق بن جائیں گے​

لائق فائق بن جائیں گے​

​قائد اور اقبال بنیں گے​

ملک و وطن کی ڈھال بنیں گے​​