• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیمرا کی نجی چینل کے اینکر پرسن پر ایک ماہ کی پابندی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )پیمرا نے شکایات کونسل اسلام آباد کی سفارشات پر نجی چینل کے اینکر پرسن پر ایک ماہ کی پابندی عائد کر دی۔ پابندی کے دوران اینکر پرسن ایک ماہ تک ’’جیو نیوز‘‘ یا کسی بھی ٹی وی چینل کے کسی بھی پروگرام میں شرکت نہیں کر سکیں گے پیمرا اعلامیے کے مطابق جیو نیوز کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ ‘‘ 6 جولائی 2019 میں تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے سینیٹر اعظم خان سواتی ، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور سے متعلق بے بنیاد جھوٹا اور ثبوت سے عاری تجزیہ کیا تھا، جو کہ پیمرا کوڈ آف کنڈکٹ2015 کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔پیمرا کا کہنا ہے کہ پیمرا شکایات کونسل نے جیو نیوز کو متعد د مواقع فراہم کئے اور کونسل نے باسٹھویں اور تریسٹھویں اجلاس میں اس کمپلینٹ کی شنوائی کی تاہم جیو نیوز اپنے دفاع میں کوئی دستاویزی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا، علاوہ ازیں ’’جیو نیوز‘‘کو سات یو م میں بے بنیاد اور جھوٹا تبصرہ نشر کرنے پر کوڈآف کنڈکٹ کی شق 18 کےتحت معافی نشر کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے ۔فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں چینل کو دس لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔

تازہ ترین