وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ مولویوں کو ڈینگی ہو ، مولانا لانگ مارچ کرنے نکلیں گے تو ڈینگی کا سامنا کرنا پڑے گا، ان سے معاملات طے ہو گئے اور اند کی بات یہ ہے کہ عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔
کراچی میں پاک این ایل سی ایکسپریس ٹرین کے افتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جن کے آخری دن چل رہے ہیں انہیں گھر سے کھانا آنے دو، زرداری نواز اور شہباز نہیں پورا معاشرہ ہی چور ہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ ریلوے کوتین سال میں خسارے سے نکال لیں گے، وقت پر ریلوے بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ چلے گی ، 80 لاکھ مسافروں کو سفر کی سہولت دے رہے ہیں، ایم ایل ایک انقلاب ہوگا ایک لاکھ افراد کو روزگار دیں گے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے کینٹ اسٹیشن پر واشنگ لائن کا دورہ کیا، وزیر ریلوے نے مزدور کو فی کس دوہزار دینے کا اعلان بھی کیا ۔
اس دوران ڈائریکٹر جنرل این ایل سی میجر جنرل عاصم اقبال کا کہنا تھا کہ آج کا دن بہت ا ہمیت کا حامل ہے، ریلوے اور این ایل سی لازم و ملزوم ہیں مزید فریگیٹ ٹرینیں سبی اور ہرنائی کے درمیان چلائی جا ئیں گی۔