• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد عامر کی ون ڈے کیریئر میں بہترین رینکنگ

محمد عامر کی ون ڈے کیریئر میں بہترین رینکنگ


پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ ٹین بولرز میں آگئے ہیں، تازہ درجہ بندی میں عامر کیرئیر کی بہترین ساتویں پوزیشن پر ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا اختتام گرین شرٹس کی جیت کےساتھ ہوا، جس کے ساتھ ہی پاکستانی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بھی بہتری آ گئی۔

محمد عامر کی ون ڈے کیریئر میں بہترین رینکنگ
لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامرآئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ ٹین بولرز میں آگئے

فاسٹ بولر محمد عامر نے چھ درجہ اونچی چھلانگ لگائی اورکیرئیر کی بہترین ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

محمد عامر کی ون ڈے کیریئر میں بہترین رینکنگ
عثمان شنواری رینکنگ میں 43 ویں نمبر پر آگئے

عثمان شنواری کی رینکنگ بھی بہتر ہوگئی وہ 28 درجہ ترقی کے ساتھ 43 ویں نمبر پر آگئے۔

بیٹسمینوں میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبرون پر ہیں جبکہ پاکستان کے بابر اعظم کی تیسری پوزیشن برقرار ہے اور فخر زمان سولہویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔

بیٹسمینوں کی رینکنگ
ویرات کوہلی پہلے، روہیت شرما دوسرے، بابراعظم تیسرے، فاف ڈوپلیسی چوتھے، راس ٹیلر پانچویں، کین ولیم سن چھٹے، ڈیوڈ وارنر ساتویں، جوئے روٹ آٹھویں، ڈی کوک نویں اور جیسن رائے دسویں نمبر پر ہیں۔

بولرز کی رینکنگ
بولرز میں پہلا نمبر بھارت کے جسپریت بومرہ کا ہے جبکہ ٹرینٹ بولٹ دوسرے، کاگیسو ربادا تیسرے، پیٹ کومنز چوتھے، مجیب الرحمان پانچویں، کرس ووکس چھٹے، محمد عامر ساتوں، مچل اسٹارک آٹھویں، راشد خان نویں اور میٹ ہنری دسویں نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین