کراچی(اسٹاف رپورٹر)آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ اوپنر اور سری لنکا کی سیریز کے میچ ریفری ڈیو ڈ بون کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان آکر اچھا لگا ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ 10 سال سے کچھ ایسے مسائل سامنے آئے جو کسی کے قابو میں نہیں تھے۔ برطانوی ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کھیل کی بہتری اور یہاں موجود شائقین کرکٹ کے جوش کو برقرار رکھنے کے لیے کھیلی جاتی ہے۔ اپنے ملک میں غیرملکی ٹیموں کو کھیلتا دیکھ کرنوجوان کھلاڑی کرکٹ کی طرف راغب ہوتے ہیں۔