• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروین رحمان قتل، تحقیقات کیلئے ایک اور جے آئی ٹی بنا دی گئی

کراچی (طلحہ ہاشمی )سپریم کورٹ نے پروین رحمان قتل کیس میں غیر سنجیدہ تحقیقات پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے جس کے بعد ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیرر ازم ونگ کے ڈائریکٹر بابر بخت قریشی کی سربراہی میں نئی جے آئی ٹی بنادی گئی جس کو 2؍ ہفتوں میں ابتدائی اور دو ماہ میں حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی پائلٹ پروجیکٹ کی مقتول ڈائرکٹر پروین رحمان کے قتل کی تحقیقات کے لیے ایک اور جے آئی ٹی بنا دی گئی، جے آئی ٹی سپریم کورٹ کے حکم پر تشکیل دی گئی ہے، سربراہی ڈائریکٹر ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررزم یونٹ بابر بخت قریشی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین