• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

عراق،حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں میں 28 افراد ہلاک، کرفیو نافذ

بغداد (جنگ نیوز )عراق میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران پرتشدد واقعات میں ہلاک افراد کی تعداد 28 ہو گئی ہے۔

عراق،حکومت مخالف پرتشدد مظاہروں میں 28 افراد ہلاک، کرفیو نافذ


دوسری جانب ایران نے عراق میں حالیہ بد امنی کے بعد اپنی دو سرحدی گذرگاہیں عارضی طور پر بند کردی ہیں۔ ان میں ایک گذرگاہ کو ایرانی زائرین عراق میں آمدورفت کے لیے استعمال کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق دارالحکومت بغداد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔منگل کو بے روزگاری اور ناقص طرز حکمرانی کے خلاف شروع ہونے والے مظاہروں میں اُس وقت شدت آئی جب پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کے بعد مظاہروں کا سلسلہ دارالحکومت بغداد سے نکل کر ملک کے دیگر حصوں تک پھیلا۔عراق کے وزیرِ اعظم عبدالمہدی نے مزید مظاہروں کے پیش نظر بغداد میں کرفیو لگانے کا حکم دیا ہے۔ ناصریہ اور نجف شہر میں پہلے سے ہی کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ملک سے بدعنوانی، بے روزگاری ختم اور عوام کو شہری سہولیات فراہم کی جائیں۔محکمہ صحت کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ بدھ کو مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں پولیس اہل کار سمیت چھ افراد ہلاک ہوئے۔مظاہرین نے بغداد کے تاریخی تحریر اسکوائر تک جانے کی بھی کوشش کی۔ تاہم پولیس نے اُنہیں روک دیا۔ پولیس نے اس علاقے کی جانب آنے والے راستوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے۔

تازہ ترین