پاکستانی اردو اور پنجابی فلموں میں ایک طویل عرصے تک اپنی آواز کا جادو جگانے والے گلوکار مسعود رانا کو ہم سے جدا ہوئے 24 برس بیت گئے ہیں۔
پاکستان فلم انڈسٹری کے عظیم گلوکار مسعود رانا 9 جون 1938ء کو میر پور خاص سندھ میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز 1962ء میں فلم انقلاب سے کیا اور جلد ہی ان کا شمار پنجابی اور اردو کے نامور گلوکاروں میں کیا جانے لگا۔
مسعود رانا پاکستان فلم انڈسٹری کے ایک مکمل اور ورسٹائل گلوکار تھے، انہوں نے اپنے فنی کیریئر میں 700 سے زائد گانے ریکارڈ کرائےجبکہ چند پاکستانی فلموں میں اداکاری بھی کی۔
ان کے مشہور اردو گانوں میں فلم آئینہ کا گانا ’تم ہی ہو محبوب میرے، میں کیوں نہ تمہیں پیار کروں‘ فلم بدنام کا گانا ’کوئی ساتھ دے کہ نہ ساتھ دے یہ سفر اکیلے ہی کاٹ لے‘ فلم چاند اور چاندنی کا گانا ’تیری یاد آگئی غم خوشی میں ڈھل گئے‘ سمیت دیگر شامل ہیں۔
مسعود رانا پاکستان فلم انڈسٹری کی ایک مکمل اور ورسٹائل گلوکار تھے۔
یہ عظیم گلوکار 4 اکتوبر 1995ء کو اپنے مداحوں کو اداس کر کے اس جہان فانی سے کوچ کر گئے۔