بغداد(نیوز ڈیسک)عراق میں معاشی بدحالی، بے ضابطگیوں اور ناقص سہولیات کے خلاف یکم اکتوبر سے جاری مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 60ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز بھی عراق کے مختلف شہروں میں بدعنوانی، بے روزگاری اور پانی و بجلی جیسی بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔عراقی دارلحکومت بغداد میں نماز جمعہ کے بعد ہونیوالے مظاہرے پر سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 18ہلاکتیں صرف دارالحکومت بغداد میں ہوئیں،درجنوں زخمی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ناصریہ شہر میں ہوئیں جہاں 18 افراد حکومتی حامیوں اور سیکیورٹی فورسز کا نشانہ بنے۔