• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی ریاست کنساس میں واقع ایک بار میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

مقامی پولیس کے ترجمان کے مطابق ریاست کنساس کے شہر کنساس سٹی کے ٹکوئلا بار میں فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا ہے، جس میں 9 افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جن میں سے 4 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 5 زخمی ہو کر اسپتال پہنچے ہیں۔

پولیس ترجمان نے مزید کہا ہے کہ پولیس حملہ آوروں کو گرفتار کرنے میں تاحال ناصرف ناکام ہے بلکہ اس واقعے کی وجوہات سے بھی لاعلم ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، ایک ہلاک، 5 زخمی

پولیس ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور پر امید ہیں کہ بہت جلد حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

تازہ ترین