• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر بحال کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل، نیوز ایجنسی ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری کے حوالے سے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے انہیں ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر بحال کردیا اورقاسم سوری کی رکنیت بحال کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن بھی معطل کر دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ غیرتصدیق شدہ ووٹ قاسم سوری کے کیسے ہوسکتے ہیں؟ سپریم کورٹ میں سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی ٹریبونل کے فیصلہ کے خلاف اپیل پرسماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجاز الاحسن نے کیس کی سماعت کی۔

تین رکنی بینچ کے روبرو قاسم سوری کی جانب سے ان کے وکیل نعیم بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرا موکل قاسم سوری پانچ ہزار سے زائد ووٹوں کے مارجن سے جیتا، میرے موکل کے 25973 ووٹ اور رنراپ نے 20089 ووٹ لئے، نادرا نے غیرمعیاری سیاہی پر 52 ہزارووٹ مسترد کردیئے، غیرمعیاری سیاہی کا ذمہ دارمیرا موکل کیسے ہو سکتا ہے؟ 

عدالت نے قاسم سوری کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ درخواست پر فیصلے تک حلقے میں ضمنی انتخابات نہ کرائے جائیں۔

تازہ ترین