• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چار ماہ کے دوران 181 گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں ہیں۔

کراچی پولیس کے حالیہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چار ماہ کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کے 181 گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں ہیں، اس دوران مزاحمت کرنے پر 17 شہریوں کو قتل جبکہ 96 افراد کو زخمی کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی: ڈکیتی اور رہزنی میں ملوث دوملزمان گرفتار

سرکاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 4 ماہ میں 40 گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں کے ساتھ ضلع وسطی کو سرفہرست دکھایا گیا ہے۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ ساؤتھ 36 گھریلو وارداتوں کے ساتھ دوسرے اور ضلع شرقی 35 وارداتوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

ملیر میں گھروں میں ڈکیتی کی 33، کورنگی میں 18، ضلع غربی میں 15 اور سٹی ڈسٹرکٹ میں سب سے کم 4 گھروں میں ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں ہیں۔

ضلع کورنگی میں ڈکیتی کی وارداتیں اگرچہ سب سے کم مگر مزاحمت کرنے پر سب سے زیادہ 23 افراد کو گولیاں مار کر نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی انوکھی واردات

چار ماہ کے دوران ضلع غربی میں 22، ملیر میں 21، ضلع وسطی میں 12، ضلع شرقی میں 10، ضلع ساؤتھ میں 5 اور سٹی ڈسٹرکٹ میں سب سے کم 3 افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے۔

ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر ضلع غربی اور ملیر میں چھ، چھ، ضلع شرقی میں دو، ضلع وسطی، سٹی اور ساؤتھ میں ایک ایک شہری ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہوئے جبکہ رپورٹ کے مطابق ضلع کورنگی میں مزاحمت پر قتل کی کوئی واردات نہیں ہوئی۔

تازہ ترین