• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بریسٹ کینسر سے آگاہی کیلئے منسوب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قذافی اسٹیڈیم بدھ کو پاکستان اور سری لنکا کے میچ کے دن گلابی رنگ سے رنگا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کو بریسٹ کینسر کی آگاہی سے منسوب کیا ہے۔ میچ سے قبل اس حوالے سے تقریب میں صدر پاکستان عارف علوی اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی شرکت کریں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ صدر پاکستان عارف علوی دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو پنک ربن پہنائیں گے۔ کھلاڑی اور آفیشلز پنک ربن پہن کر اس مرض سے آگاہی فراہم کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔ ایشیا میں اس مرض سے متاثرہ ممالک میں پاکستان سرفہرست ہے۔ اسٹیڈیم میں موجود 12 ہزار شائقین میں پنک ربن تقسیم کئے جائیں گے جبکہ 750 مداحوں میں پنک شرٹس بھی تقسیم کی جائیں گی۔

تازہ ترین