• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان پر تشدد کیس، ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم، تفتیشی افسر سے چالان طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جو ڈ یشل مجسٹر یٹ جنو بی کی عد ا لت نے ڈیفنس صباء کمرشل میں نوجوان پر تشدد کر نے کے کیس میں ملو ث ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، پولیس نے محمد خان، بلال احمد سمیت تین ملزمان کو عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے ملزماں کا جسما نی ر یما نڈ د ینے کی ا ستد عا کر تے ہوئے کہا کہ ملز ما ن کے د یگر سا تھیوں کو گر فتا ر کر نا ہے،بظاہر لگتا ہے کہ پارکنگ پر جھگڑا ہوا ہے، ملزمان کے و کیل کا کہنا تھا کہ شا ہ زین بگٹی مر حو م ا کبر بگٹی کا پو تا ہے جو اس علا قے میں ر ہتے ہیں ،گاڑی پارک کرنے کے مسئلے پر جھگڑا ہوا تھا،بچہ آئس کے نشہ میں تھا،عدالت نے ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسر کو چا لا ن پیش کر نے کا حکم د یا۔

تازہ ترین