• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق: حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ دوسرے ہفتے میں داخل

عراق:حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ دوسرے ہفتے میں داخل


عراق میں حکومت کےخلاف مظاہروں کا سلسلہ دوسرے ہفتے میں داخل ہوگیا ہے۔

حکومت کی جانب سےاحتجاج روکنے کےلیےاصلاحات کےدوسرے پیکج کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

کیبنٹ میٹنگ میں ہونے والےفیصلوں کو عراقی وزیراعظم نےسوشل میڈیا پرپوسٹ کیا لیکن عراق کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت معطل ہے۔

رپورٹس کے مطابق سات روز سے جاری مظاہروں میں اب تک  110سے زائد افراد جاں بحق جبکہ چھ ہزار کے قریب زخمی ہوچکےہیں۔

کشیدہ صورتحال پر بات کرنے کے لیے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھی عراقی وزیر اعظم کو ٹیلی فون کیا اور تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔

تازہ ترین