• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق میں مظاہروں کے دوران ہلاکتیں 104 ہوگئیں


عراق میں حکومت کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 104 ہوگئی ہے، ہلاک ہونے والوں میں 8سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

عراقی وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ منگل سے جاری مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ چھ ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری طرف وزیراعظم عادل عبدالمہدی کی زیر صدارت کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے سترہ نکاتی منصوبے پر اتفاق کیا گیا، جس میں غریبوں کے لیے رہائش، بےروزگاری الاؤنس، آسان قرضے اور احتجاج میں مرنے والوں کے لواحقین کے لیے امداد شامل ہے۔

عراق میں حکومت کی بدعنوانی، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین