• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ملتوی، گواہی کیلئے ایس ایس پی کو نوٹس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت 17اکتوبر تک ملتوی کردی، سماعت کے موقع پراسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ساجد محبوب شیخ گواہ انسپکٹر جہانزیب کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ جیل حکام نے مرکزی ملزم رحمان بھولا اور زبیر چریا کو پیش کیا، ملزمان کے وکلا نے گواہ انسپکٹر جہانزیب کے بیان پر جرح مکمل کی، عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہی کے لیےایس ایس پی ساجد سدوزئی کو نوٹس جاری کردیئے۔

تازہ ترین