• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم تنظیموں کے 6خطرناک دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارش پر 6خطرناک دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر کر دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے ہے اور ان کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والوں کو انعامی رقم دی جائے گی، نوٹیفکیشن کے مطابق دہشت گرد سمیع اللّٰہ عرف ارشد اور محمد جعفر عرف افتخار کے سر کی قیمت 50لاکھ روپے،منظور احمد عرف بلال کے سر کی قیمت 30لاکھ،فضل غنی عرف شفیق اور عبید اللہ کے سر کی قیمت 20لاکھ جبکہ غلام مرتضیٰ کے سر کی قیمت ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
تازہ ترین