• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی صدر کے دورہ بھارت کا اعلان، بیجنگ آنے کا مقصد ایک دوسرے کو اعتماد میں لینا تھا، شاہ محمود

بیجنگ (ایجنسیاں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان ہر موڑ پر ایک دوسرے کو اعتماد میں لیتے ہیں، چینی صدر کے دورہ بھارت کا اعلان ہواہے ‘بیجنگ آنے کا مقصد ایک دوسرے کو اعتماد میں لینا تھا، صدرشی کا دورہ مکمل ہونے کے بعد بھی ہمارارابطہ ہوگا اوروہ ہمیں باخبر رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے عمران خان کے دورہ چین پرگفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ صدر شی مختصر غیر رسمی دورے پر بھارت جا رہے ہیں چنانچہ ان کی بھی خواہش تھی اور ہماری بھی تھی کہ اس حوالے سے ہم ایک دوسرے کو اعتماد میں لیں اور ہم نے اعتماد میں لیا اور دورہ مکمل ہونے کے بعد بھی ہمارا رابطہ ہو گا اور وہ ہمیں باخبر رکھیں گے۔

عمران خان کی چینی اعلی قیادت سے ملاقات ہوئی ہے ، ان کا 13مہینوں میں چین کایہ تیسرا دورہ ہے ۔

تازہ ترین