• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹس،579مقدمات کا فیصلہ، ایک مجرم کو سزائے موت، 8کو عمر قید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی 373ماڈل کورٹس نے 9اکتوبر کو 579مقدمات کا فیصلہ سناکر زیرسماعت کیسز میں 788افراد کی شہادتیں بھی قلمبند کرلیں، پہلے مرحلے میں قائم ہونے والی 167 ماڈل کورٹس نے قتل کے 46اور منشیات کے 83مقدمات مقدمات کا فیصلہ سنایا۔ ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پنجاب میں قتل کے 11اور منشیات کے39، اسلام آباد میں قتل کے ایک، سندھ میں قتل کے 20اور منشیات کے9، خیبر پختونخوا میں قتل کے 12اور منشیات کے33 جبکہ بلوچستان میں قتل اور منشیات کے دو دو مقدمات کا فیصلہ ہوا۔

تازہ ترین