• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کےشرائط و ضوابط طے

شبر زیدی کی بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کے شرائط و ضوابط طے 


اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے شبر زیدی کے بطور چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کےشرائط و ضوابط طے کرلئے ہیں ۔وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے منظور کرلی ہے۔ ذرائع کے مطا بق شبر زیدی کو 1600سی سی گاڑی ملے گی انہیں سب سے اعلی اسکیل کے مساوی ٹی اے ڈی اے، پیٹرول ملے گا۔ شبر زیدی کو بطور چیئرمین تنخواہ نہیں ملے گی۔ بطور چیئرمین شبر زیدی کو میڈیکل بھی نہیں ملے گا ۔وفاقی حکومت نے پانچ ماہ قبل شبر زیدی کو 2سال کیلئے چیئر مین ایف بی آر تعینات کیا تھا۔شبر زیدی کو اعزازی بنیاد پر چیئر مین تعینات کیا گیاہے۔

تازہ ترین