• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیاریاستی ستون،آزادی پریقین رکھتے ہیں،فردوس عاشق

لاہور(نمائندہ جنگ) حکومت آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتی ہے ۔ میڈیا ریاستی ستون ہے، پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی جدوجہد میں میڈیا کا بڑا اہم کردار رہا ہے اور ہم ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے میڈیا کی مضبوطی کو ناگزیر سمجھتے ہیں۔ ہماری حکومت سرکاری اشتہارات کے اجراء کی ایک نئی پالیسی لارہی ہے جس پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جارہا ہے۔ اِن خیالات کا اظہار وزیر ِاعظم کی معاون ِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز لاہور میں مختلف صحافتی تنظیموں کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ حکومت میڈیا کودر پیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور اُن کے حل کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لارہی ہے۔ وفد کے اراکین نے معاون ِ خصوصی کو بتایا کہ مختلف میڈیا گروپس میں رائٹ سائزنگ اور ڈاؤن سائزنگ کے سبب صحافی بے روزگاری کا شکار ہورہے ہیں اور اُن میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔ملاقات میں جعلی خبروں کی روک تھام کیلئے بھی لائحہ عمل ترتیب دینے پر غور کیا گیا۔
تازہ ترین