برمنگھم( ابرار مغل ) مولانا فضل الرحمٰن کے آزادی مارچ کو پاکستان کے ہر طبقے کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین جھنڈے والی سرکار دینہ و مرکزی صدرپاکستان مسلم لیگ ن علماء و مشائخ ونگ برطانیہ و یورپ صاحبزادہ پیر دلیر باد شاہ سرکار نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو مولانا فضل الرحمٰن کی حمایت کرنی چاہئے اور پاکستان کے عوام اس آزادی مارچ میں کھل کر حصہ لیں، پیر سید دلیر بادشاہ بخاری نے کہاکہ تبدیلی سرکار کو اب تبدیل کر کے ملک میں شفاف الیکشن کے ذریعے ہی تبدیلی لائی جا سکتی ہے دھاندلی زدہ الیکشن سے ملک میں جمہوریت کی بحالی ناممکن ہے میاں نواز شریف عوام کے دلوں میں بسنے والے لیڈر ہیں، ہم میاں نواز شریف کے بیانیہ ووٹ کو عزت دو کے ساتھ کھڑے ہیں موجودہ حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے، پیر سیددلیر باشاہ بخاری جنرل سیکرٹری نےعالمی مشائخ کونسل کی طرف سے آزادی مارچ کی حمایت کی۔