• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:حبس بے جا کی درخواست میں بازیاب تینوں بچے والدہ کے حوالے

ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے حبس بے جا کی درخواست میں تھانہ روہیلانوالی پولیس کی جانب سے بازیاب کرائے جانے والے تینوں محبوس بچوں کو والدہ کے حوالے کرنے کے حکم دیا ہے، فاضل عدالت میں مظفر گڑھ تھانہ روہیلانوالی کے علاقے کی رہائشی خاتون نادیہ بی بی نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کی ایک سالہ بیٹی عظمی، 3سالہ حفصہ اور 6سالہ عائشہ کو شوہر فاروق نے زبردستی چھین لیا ہے، بچے چھوٹے ہیں اور والدہ کے بغیر نہیں رہ سکتے جبکہ شوہر فاروق نے مار پیٹ کر گھر سے بے دخل کر دیا ہے، اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ پولیس کے ذریعے محبوس بچوں کو بازیاب کرایا جائے، دریں اثنا ہائیکورٹ نے سگے بھائی کو کلہاڑی کے وار کرکے زخمی کرنے کےملزم کی عبوری ضمانت خارج کر دی جس پر پولیس نے ملزم کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا، فاضل عدالت میں ملزم عمران نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ پولیس تھانہ صدر نے اس کیخلاف زمین کے جھگڑے پر اپنے ہی بھائی ہارون کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کیا تھا جس پر سیشن عدالت سے ضمانت کے لئے رجوع کیا لیکن ضمانت خارج ہوگئی،فاضل عدالت نے وکلاء دلائل کے بعد ملزم کی ضمانت خارج کر دی جس پر پولیس نےملزم عمران کو عدالت سے نکلتے ہی گرفتار کر لیا۔
تازہ ترین