آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ15؍ ربیع الثانی 1441ھ 13؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پاکستانی مداح نے کوہلی سے کیا فرمائش کردی ؟

پاکستان سری لنکا سیریز کے میچ کے دوران ایک پاکستانی مداح نے بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی سے پاکستان آ کر کھیلنے کی فرمائش کردی۔

یہ بھی پڑھیے: کوچ مصباح الحق ٹیم کے کلین سوئپ پر حیران

گزشتہ روز لاہور میں ہونے والے پاکستان بمقابلہ سری لنکا میچ کے دوران کرکٹ کے شوقین اور ویرات کوہلی کے مداح نے ایک پلے کارڈ اُٹھا رکھا تھا جس میں ویرات کوہلی سے پاکستان آ کر کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا۔ پلے کارڈ پر ’ ویرات ہم آپ کو پاکستان میں کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں‘ درج تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے کوہلی کے اس مداح کی تصویر شیئر کی اور انہیں اپنی پوسٹ پر ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ہمیں آپ کی بیٹنگ بہت پسند ہے اور چاہتے ہیں کہ آپ پاکستان آ کر کھیلیں، بہت سارا پیار اور نیک تمنائیں آپ کے لیے۔‘

یہ بھی پڑھیے: سرفراز کو کپتانی سے ہٹانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

اس تصویر کے شیئر ہوتے ہی ٹوئٹر صارفین نے اس پر کمنٹس کرنا شروع کر دیئے جس میں مثبت اور منفی دونوں شامل تھے۔

واضح رہے کہ سری لنکا نے پاکستان کو گزشتہ روز تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کر دیا تھا، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا کے کپتان دسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید