• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

111 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کا ریمانڈ


کراچی میں 111 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم عبدالسلام کو دس روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ملزم عبدالسلام نے اپنے ویڈیو پیغام میں اعتراف کیا کہ اس نے ڈاکٹروں، وکلا، سیاسی مخالفین، بھتہ نہ دینے والوں، تھانوں کے مخبروں، پولیس اور سکیورٹی اہلکاروں کو قتل کیا۔

ملزم کا کہنا ہے کہ وہ ایم کیو ایم کا کارکن ہے اور اس کی موجودہ حالت کے ذمہ دار بانی ایم کیو ایم ہیں۔

ملزم عبدالسلام نے کہا کہ میری چار بیٹیاں ہیں مگر مجھے آج کوئی نہیں پوچھتا اور نہ ہی کوئی حالت پوچھنے کے لیے آتا ہے۔

دوسری طرف مصباح قتل کیس کے ملزم نبی افغانی کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

تازہ ترین