• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ نئی پیشکش نہ لایا تو مذاکرات نہیں ہوں گے، ای یو

یورپین یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے برطانیہ سے کہا ہے کہ یا تو وہ آج نئی پیشکش سامنے لائے ورنہ برطانیہ کو مذاکرات کیلئے کوئی نیا موقع نہیں دیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج برسلز میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے ایک ہفتہ قبل برطانوی وزیر اعظم کو الٹی میٹم دیا تھا کہ وہ آج جمعے تک بریگزیٹ کے حوالے سے اپنی نئی پیشکش لائیں تاکہ آئرلینڈ کے بارڈر اور ہارڈ کور بریگزیٹ سے بچا جا سکے۔

جس پر وزیر اعظم بورس جانسن نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ایسی تجاویز کے ساتھ آئیں گے جو سب کیلئے قابل قبول ہوں، لیکن بد قسمتی سے ہم ابھی بھی اس صورتحال میں ہیں جس میں برطانیہ قابل عمل اور حقیقت پسندانہ تجویز پیش نہیں کرسکا۔

ای یو کونسل کے صدر نے مزید کہا کہ انہوں نے ایک ہفتہ قبل برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو یہ بھی کہہ دیا تھا کہ اگر آج یعنی جمعے کے دن تک کوئی نئی تجویز سامنے نہ آئی تو وہ عوامی طور پر اور آئندہ یورپین کونسل کے اجلاس کیلئے یہ کہہ دیں گے کہ "اب تمام مواقع ختم" ۔

تازہ ترین