• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریپبلکن پارٹی کا ترکی پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن(آئی این پی) امریکہ میںریپبلکن ارکان نے کہا ہے کہ ترک صدراور ان کی حکومت کو شمالی شام میں ہمارے کرد اتحادیوں پر بے رحمانہ حملے کی وجہ سے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں درجنوں ری پبلیکنز ارکان نے اعلان کیا کہ وہ شام میں کرد فورسز کے خلاف ترکی کے فوجی حملے کے جواب میں ترکی پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے ایک قرار داد پیش کریں گے۔ریپبلکن ریپ لز چینی نے ایک بیان میں کہا کہ صدر رجب طیب اردوان اور ان کی حکومت کو شمالی شام میں ہمارے کرد اتحادیوں پر حملے کی وجہ سے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ہم داعش کو 100 فی صد شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں اب شام میں ترکی کے زیر اثر علاقے میں ہمارا کوئی فوجی نہیں ہے، ہم نے اپنا کام بالکل ٹھیک طریقے سے انجام دیا ہے اب ترکی کردوں پر حملہ کر رہا ہے جو 200 سال سے ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ ہمارے پاس تین میں سے ایک آپشن ہے ہزاروں فوج بھیجنا یا ترکی کو معاشی طور پر تباہ کرنا اور اس پر پابندیا ں عائد کرنا یا ترکی اور کردوں کے مابین ثالثی کرنا۔خیال رہے کہ امریکی صدر کی طرف سے چوبیس گھنٹوں میں ترکی کویہ دوسری وارننگ ہے۔انہوں نے ایک روز قبل ایک بیان میں انقرہ کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے شام میں فوجی کارروائی میں حدود سے تجاوز کیا تو ترکی معیشت تباہ کردی جائے گی۔
تازہ ترین