• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں قید نازنین زخاری کی بیٹی یو کے واپس آگئی

لندن(پی اے) ایرانی نژاد برطانوی خاتون نازنین زخاری ریٹکلف کی پانچ سالہ بیٹی یو کے واپس پہنچ گئی۔ 40 سالہ نازنین زخاری جاسوسی کے الزام میں تہران کی ایوان جیل میں قید ہے، نازنین نے تمام الزامات کو ہمیشہ مسترد کیا۔ اس کی بیٹی گیبریلا جو کہ برطانیہ میں پیدا ہوئی تھی، تہران میں اپنے ننھیال میں رہ رہی تھی، وطن واپس پہنچ کر اپنی تعلیم کا آغاز کریگی، بچی کے والد رچرڈ نے بتایا کہ ہمیں اپنی بیٹی کی وطن واپسی کیلئے جدوجہد کرنی پڑی، میں برطانوی ایمبیسی اور ایرانی وزارت خارجہ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرے ساتھ تعاون کیا، نازنین زخاری 2016میں اپنی بیٹی کو رشتہ داروں سے ملانے کیلئے ایران گئی تھی وہاں اس کو گرفتار کرلیا گیا تھا، اس دوران اس کی بیٹی گیبریلا کو ہفتے میں ایک بار اپنی ماں سے ملوانے کیلئے جیل لایاجاتا تھا، نازنین زخاری کے شوہر نے بی بی سی کو بتایا کہ جب تک میری بیوی گھر واپس نہیں آتی تب تک ہم کوششیں کرتے رہے گے گیبریلا کی واپس کے حوالے سے فارن سیکرٹری ڈومینک راب نے ایران سے زخاری کی رہائی کا اپنا مطالبہ دہرایا اور کہا کہ ایسی صورتحال کسی خاندان کے ساتھ بھی پیش آئے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایران پر اپنا دبائو جاری رکھیں گے کہ نازنین کو فوری طورپر رہا کیاجائے، سابق فارن سیکرٹری جیرمی ہنٹ نے گیبریلا کی رہائی کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے کہتے ہیں کڑوں ٹافی اور برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ نازنین زخاری کی رہائی کیلئے کوششیں دوگنا کردینی چاہئیں، ایران نے حالیہ برسوں میں دوہری شہریت کے حامل متعدد افرد کو قید کیا زیادہ تر یہ جاسوسی کے الزامات لگائے گئے ہیں، فیمبلی کے ایم پی ٹیولپ صدیق دلیبی ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ہاسٹیج ڈپلومیسی ختم کردے اور نازنین زخاری کو فورا رہا کرے، بیگم صدیق کا کہنا تھا کہ ایک ہزار تین سو دن دور رہنے کے بعد گیبریلا اپنے والد سے ٓملی ہے، دوسری جانب وہ اپنی ماں سے جدا ہوئی ہے۔
تازہ ترین