آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل 22؍ صفر المظفّر1441ھ22؍ اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

اٹلی میں بیٹی کو دیکھنے کیلئے باپ جعلی خود کش حملہ آور بن کرسکول جا پہنچا

فولنگو (اے پی پی) اٹلی میں بیٹی کو دیکھنے کے لیے باپ جعلی خود کش حملہ آور بن کرسکول جا پہنچا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ شخص نے بتایا کہ بیوی سے علیحدگی کے بعد وہ باقاعدگی سے اپنی بیٹی سے نہیں مل پا رہا تھا اور بیٹی سے ملنے کے لیے جعلی خود کش حملہ آور بن کر مشرقی علاقہ مارچی کے شہر فولیگنو کے قریب موجود اس کے سکول پہنچ گیا اور سکول انتظامیہ کو دھمکی دی کہ اس نے اپنے جسم کے ساتھ دھماکہ خیز مواد باندھ رکھا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ اس موقع پر بچوں کو سکول سے باہر نکال دیا گیا اور 2گھنٹے بیٹی کے ساتھ گزارنے کے بعد وہ شخص بھی باہر نکل آیا جس پر پولیس نے بم کی ڈیوائسز کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ بجلی کی تاریں ہیں اور ان سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ پولیس نے اس شخص کو اغوا، عوامی خدمت میں خلل ڈالنے اور ہنگامی حالات پیدا کرنے کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔

یورپ سے سے مزید