• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی مارچ اور دھرنے کی بھرپور حمایت کریں گے، نوازشریف

لاہور، سرگودھا، بھیرہ (نمائندگان جنگ) مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمٰن کے جذبے کو سراہتے ہیں اوران کے آزادی مارچ اور دھرنے کی بھرپور حمایت کریں گے۔

اس حوالے سے شہباز شریف کو خط میں سب کچھ لکھ کر بھیج دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی انتخابات کے فوری بعد اسمبلیوں سے استعفوں اور احتجاج کی بات میں وزن تھا اور میں سمجھتاہوں کہ آج ان کی بات کو رد کرنا غلط ہوگا۔

شہباز شریف کو خط میں لکھ کر سب کچھ بھیجا ہے، مجھ پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں،’ ووٹ کو عزت دو‘ کے نعرے کی وجہ سے یہاں کھڑا ہوں ،یہ نعرہ پاکستان کو باوقار ملک بنائے گا۔

ان خیالات کا انہوں نے احتساب عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے فضل الرحمٰن سے رابطے کی ذمہ داری حسین نواز کو سونپ دی ہے، فیصلے کا اعلان شہباز شریف کریں گے۔

کیپٹن صفدر نے کہا کہ شہباز شریف کو کوئی کم نہ سمجھے، وہ بھائی کیلئے کنوئیں میں بھی کود سکتے ہیں، ٹائم بم ہیں جو وقت پر پھٹ سکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے مزید کہا کہ اگر ہمیں دنیا میں عزت کمانی ہے تو اپنے لوگوں کو عزت دینا ہوگی اورووٹ کو عزت دینا ہوگی۔

تازہ ترین