• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

عمران خان کا ترک صدر کو فون، اظہاریکجہتی، تعاون کی یقین دہانی

وزیراعظم عمران خان کا ترک صدر کو فون

اسلام آباد(اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کو ترک صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کیا اور پاکستان کی طرف سے ترکی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے حوالے سے ترکی کے تحفظات کو مکمل طور پر سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 70 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی ہے اور عشروں تک 30 لاکھ سے زائد پناہ گزینوں کا بوجھ برداشت کیا ہے۔

تازہ ترین