کراچی (نیوزڈیسک)سوڈان میں جمعرات کے روز جسٹس نعمات عبداللہ محمد خیر کو سرکاری طور پر ملک کی چیف جسٹس اور تاج السر علی الحبر کو ملک کا اٹارنی جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔نعمات خیر سوڈان کی نئی تاریخ میں چیف جسٹس کے منصب پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔سوڈان کی عبوری خود مختار کونسل کے سرکاری ترجمان محمد الکی سلیمان نے عرب میڈیا کو بتایا کہ چیف جسٹس کے منصب کے لیے زیر غور شخصیات میں اہل ترین ہونے کے سبب نعمات خیر کا تقرر عمل میں آیا۔