• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی نظام کے حوالے سے مسودہ تیار کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے کراچی، لاہور اور فیصل آباد کو معاشی و انتظامی خود مختاری دینی ہوگی۔ ان حالات میں صرف پی ایس پی ہی عوام کی واحد امید ہے، ہم نا صرف مسائل اجاگر کر رہے ہیں بلکہ ان کا حل بھی پیش کرر ہے ہیں۔ پی ایس پی قانون دانوں کی مدد سے بلدیاتی نظام کے حوالے سے مسودہ تیار کر رہی ہے جس کی منظوری کیلئے تمام جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا۔ آئین میں جس طرح وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اختیارات و زمہ داریاں درج ہیں بالکل اسی طرح بلدیاتی حکومتوں کے حوالے سے بھی واضح ہدایات ہونی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے وکلاء فورم کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین