• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ آئرلینڈ نے ٹیم پاکستان بھیجنے کا اشارہ دیدیا

کراچی (اسپورٹس ڈیسک) کرکٹ آئرلینڈ کے چیف ا یگزیکٹو نے ٹیم کے دورہ پاکستان کا واضح اشارہ دیدیا۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سری لنکا سیریز کے دوران پاکستان میں موجود وارن ڈیوٹروم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ کی بحالی میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں کی جانے والی دیکھ بھال اور انتظامات شاندار تھے، لوگوں میں بے حد گرمجوشی دیکھی، ہم ٹیسٹ ملک ہیں اور سمجھتے ہیں کہ کرکٹ کی بڑھتی ہوئی فیملی میںاپنا کردار نبھائیں۔خیال رہے کہ پاکستان کے پاس آئندہ آٹھ ماہ کے دوران کرکٹ کلینڈر میں کوئی گنجائش نہیں البتہ امکان ہے کہ پی سی بی آئندہ برس آئرش کرکٹ ٹیم کو مدعو کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کوئی یہاں آکر انتظامات نہ دیکھ لے اپنے خیالات نہیں بدل سکتا،میری نظر میں پی سی بی نے جو اقدامات کئے ہیں اس سے دنیا کے پاکستان سے متعلق نظریات تبدیل ہوں گے۔ اسلام آباد اور لاہور میں ہمیںمفصل بریفنگز دی گئیں، ان میٹنگز سے ہمیں اندازہ ہوا کہ چیزیں ٹھیک ہورہی ہیں۔خیال رہے کہ ڈیوٹروم نے انگلش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ٹام ہیری سن کے ساتھ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
تازہ ترین