• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں نے پورے ملک کا ٹھیکہ نہیں لیا، میں نے صرف عمران خان کا ٹھیکہ لیا ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید کی پریس کانفرنس


لاہور میں ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ میری بات مجھ سے پوچھیں، باقی وزرا کواپنا کیس خود لڑنا ہے، میں نے پورے ملک کا ٹھیکہ نہیں لیا، میں نے صرف عمران خان کا ٹھیکہ لیا ہے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے فریٹ ٹرین کو 80 کےبجائے 40 گھنٹوں میں تبدیل کر دیا ہے، اُمید ہے کہ پانچ سال کے بجائے تین سال میں ہی ریلوے کا خسارہ ختم کردیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ جو افسر اور مزدور وقت پر نہیں آئے گا اس کی غیر حاضری مارک ہوگی۔ ایم ایل ون منصوبے کا خواب پورا ہونےوالا ہے، چین کے دورے میں آرمی چیف نے بھی ریلوے پر بات کی۔

یہ بھی پڑھیے: شیخ رشید کو کرنٹ لگ گیا

انہوں نے کہا کہ مولانا کس ایجنڈے پر کام کررہے ہیں وہ اللہ کو معلوم ہے، مولانا فضل الرحمان پھنسنے جارہے ہیں، ان کے آگے کنواں اور پیچھے کھائی ہے، ابھی فضل الرحمان اور شہباز شریف کی کوئی چیز فائنل نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کس ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، 26 اکتوبر کو بتاؤں گا۔

عمران خان نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا، وہ کل پرسوں ایران جارہے ہیں اور سعودی عرب بھی جائیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا، لیکن جنگ ہوئی تو یہ آخری جنگ ہوگی۔

پریس کانفرنس میں شیخ رشید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جب کرفیو اٹھے گا تو لوگ جان ہتھیلی پر رکھ کر نکلیں گے، ہمارے پاس گنوانے کے لیے کچھ نہیں، جو گنوانا ہے وہ بھارت گنوائےگا۔

انہوں نے کہا کہ سیاست، جنگ اورمحبت میں وقت سب سے اہم ہوتا ہے، انتخاب کی بات کرنے والوں کی چیخیں سنائی دیں گی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں فوج پولنگ بوتھ کے اندر اور باہر نہ ہو، اگر فوج پولنگ بوتھ پرنہ ہو تو لوگ پولنگ کے ڈبے اٹھا کرلے جائیں۔

تازہ ترین