• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ سے عراقی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے وفد کی ملاقات

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے بریگیڈیئر خالد عبدالحسین حسن کی قیادت میں عراقی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ، وار اینڈ اسٹاف کالج کے 23رکنی وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی،گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور عراق عظیم تاریخی اور مذہبی روابط کے ذریعے جڑے ہوئے ہیں جس نے دونوں ممالک کے مابین موجودہ تعلقات کو مزید گہرا کیا،عراق میں موجود مذہبی مقامات ہمارے دلوں کے بہت نزدیک ہیں یہی وجہ ہے کہ ہر سال پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد مذہبی مقامات کی زیارت کے لئے عراق جاتی ہے،دونوں ممالک کے مابین فوجی اور اقتصادی تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان عراق کے ساتھ تجارت ، تعلیم اور ثقافت سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہش مند ہے اور دونوں ممالک کے مابین فوجی و تجارتی وفود کے تبدلوں سے تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

تازہ ترین