• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی زمینوں کے کھاتے کینسل کرنے کیخلاف آبادگاروں کا احتجاج

کھپرو(نامہ نگار ) ایڈیشنل کمشنر بے نظیرآباد کی جانب سے زرعی زمینوں کے کھاتے کینسل کرنے کے خلاف کھپرو میں سیکڑوں آبادگاروں نے اللہ ڈنو ہنگورو ، رحمت اللہ ،اور محمد ایوب ہنگورو کی قیادت میں شہید چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی آمدورفت معطل ہو گئی ۔اس موقع پر آبادگاروں نے بتایا کہ ایڈیشنل کمشنر بے نظیرآباد نے بغیر جانچ پڑتال کے دیہہ بھوپی میں ہمارے پاس زمینوں کے کاغذات مکمل ہونے کے باوجود محکمہ جنگلات کی پراپرٹی قرار دیکر ہماری زمینوں کے کھاتے کینسل کرنے کے نوٹس جاری کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سو نسلوں سے آباد ہیں ہمارے گھر اور قبرستان بھی موجود ہیں لیکن اس حقیقت کے باوجود ایڈیشنل کمشنر نے بلاجواز زمینوں کے کھاتے کینسل کرنے کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔انہوں نے وزیر اعلی سندھ اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایڈیشنل کمشنر کے فیصلہ کو واپس لیکر آبادگاروں سے انصاف کیا جائے ورنہ احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا ۔
تازہ ترین