• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بھوٹان، مچھر کو مارنا گناہ تصور کرنے کے باعث ملیریا کے خاتمے میں رکاوٹ

تھمپو (نیوز ڈیسک)مچھردانی، کیڑے مار ادویات کا چھڑکاؤ اور لوگوں کو مچھروں سے ہونے والی بیماریوں سے آگاہ کرنا یہ سب حکومتِ بھوٹان کے ملیریا کی روک تھام سے متعلق سرکاری اسکیموں کا حصہ ہے۔یہ پروگرام 1960میں شروع ہوا تھا لیکن اس کا اثر 1990میں نظر آنا شروع ہوا۔ 1994میں بھوٹان میں ملیریا کے40ہزار سے زیادہ کیسز سامنے آئے تھے اور ان میں سے 68 کی موت ہو گئی تھی لیکن 2018تک ملیریا کے محض 54کیس ہی ہوئے۔ملیریا لوگوں کی جان بھی لے سکتا ہے یہ جانتے ہوئے بھوٹان کی حکومت اس بیماری کو اپنے ملک سے جڑ سے ختم کرنے کی مہم چلا رہی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین