• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک کے نجی سوشل کلب میں فائرنگ سے 4 ہلاک

کراچی (نیوزڈیسک)امریکی شہر نیویارک میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ بروکلن میں ایک عمارت کے اندر صبح 7 بجے کے قریب پیش آیا۔پولیس کے مطابق واقعے میں نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کو صبح 7بجے کے قریب عمارت میں فائرنگ کی اطلاع ملی، پولیس جب جائے وقوع پہنچی تو وہاں افراد کی لاشیں ملی جبکہ ایک خاتون اور دو مرد زخمی حالت میں پائے گئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جس عمارت میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اس کا پتہ 74 یوٹیکا اوینیو ہے اور آن لائن نقشے میں اس عمارت میں نجی سوشل کلب دکھایا جارہا ہے تاہم پولیس نے اب تک یہ واضح طور پر نہیں بتایا کہ یہ عمارت کس مقصد کیلئے استعمال ہورہی تھی۔

تازہ ترین