• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھ یاتریوں کیلئےآج ننکانہ سےکراچی اسپیشل ٹرین چلائی جائےگی

ملتان (نمائندہ جنگ)پاکستان ریلوے نے گرونانک کی پانچ سوپچاسویں سالگرہ پرسکھ یاتریوں کی سہولت کیلئےآج13اکتوبرکو ننکانہ صاحب سے کراچی کے لئے سپیشل ٹرین چلانے کافیصلہ کیا ہے یہ ٹرین آج صبح 10 بجے ننکانہ صاحب سے روانہ ہو کر شورکوٹ کینٹ ،خانیوال، روہڑی ، نواب شاہ ، شہداد پور، حیدرآباد اور کراچی کینٹ پر سٹاپ کرتی ہوئی اگلے روز دن گیارہ بجکر50منٹ پر کراچی سٹی پہنچے گی۔ ٹرین کو سکھ کمیونٹی کےتہوار کیلئےخصوصی طورپر ڈیزائن کیاگیاہےجس میں سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کرسکیں گے۔ یہ ٹرین سکھوں کی تاریخ ،ننکانہ صاحب، کرتارپور کی تصاویر کے ساتھ ساتھ سکھ کلچر اور مذہب کی بھرپورنمائندہ بھی ہے۔سکھ اسپیشل ٹرین پانچ اکانومی کلاس ، پانچ اے سی سٹینڈر ، ایک پاور وین اور بریک وین پر مشتمل ہوگی۔

تازہ ترین