• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہربنس پورہ میں 10رہائشی سکیموں کو آئندہ نئے کنکشن ایل این جی نرخوں پر فراہم ہو ں گے

لاہور(سپیشل رپورٹر)سوئی ناردرن ہربنس پورہ میں10رہائشی سکیموںکو آئندہ نئے کنکشن ایل این جی نرخوںپر فراہم کرے گی ۔ کمپنی گھریلو صارفین کو قدرتی گیس کے کنکشن کی ڈیمانڈ نوٹس فیس 7ہزار روپے اور فی یونٹ نرخ 300روپے سے زائد وصول کر تی ہے تاہم مذکورہ سکیموں میں ایل این جی کنکشن کے لئے ڈیمانڈ نوٹس فیس 26ہزار روپے اور فی یونٹ نرخ ڈیڑھ ہزار روپے وصول کئے جائیں گے ، سوئی ناردرن ہربنس پورہ ایریا آفس کے انچار ج علائو الدین خان نے بتایا کہ بورڈ آف ڈائریکٹر نے مذکورہ سکیموں کو سسٹم گیس کی فراہمی جاری رکھنے کی درخواست منظوری کر لی ہے جس کا نوٹیفکیشن جلد جاری ہو جائے گا۔
تازہ ترین