• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولی کلینک ہسپتال کیلئے دو سکیمیں منظور مختلف شعبوں کی اپ گریڈیشن ہو گی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پولی کلینک ہسپتال کیلئے دو سکیمیں منظور کر لی گئیں۔ ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی اپ گریڈیشن کیلئے 738 ملین روپے منظور کیے گئے، 128 سلائس سی ٹی مشین منگوائی جا رہی ہیں۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پولی کلینک کے مطابق ایم آر آئی مشین کے ساتھ ایک ڈیجیٹل میمو گرافی مشین نصب کی جائے گی۔ انتہائی نگہداشت یونٹ کی اپ گریڈیشن شروع کر دی گئی ہے، موجودہ آئی سی یو 15 بیڈز پر مشتمل ہے اپ گریڈ کر کے اب 35 بیڈز پر کیا جا رہا ہے، مریضوں کی سہولت کیلئے20 وینٹی لیٹرز مشینیں 20 ڈیجیٹل مانیٹر نصب کیے جائیں گے، ماں بچے کی صحت کیلئے یونٹ کی اپ گریڈیشن کا کام بھی شروع ہو چکا ہے۔
تازہ ترین