آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات23؍ ربیع الاوّل 1441ھ 21؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

FATF اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستانی وفد فرانس روانہ

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے کل سے شروع ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستانی وفد فرانس روانہ ہوگیا۔

ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کی طرف سے کیے گئے اپریل 2019ء تک کے اقدامات کی رپورٹ پر بحث ہوگی، رپورٹ کی بنیاد پر پاکستان کو گِرے لسٹ سے نکالنے یا نہ نکالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو 29 اقدامات پر عملدرآمد کے لیے کہا ہوا ہے، جبکہ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے مطابق پاکستان 20 اقدامات کرچُکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید