آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 15؍ربیع الاوّل 1441ھ 13؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

حکومت نے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے کمر کس لی

حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے کمرکس لی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو خصوصی ہدف دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے آزادی مارچ کی حمایت نہ کرنے والے مسلم لیگ (ن) کے اراکین سے رابطہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے جے یو آئی (ف) کے مارچ کے حامی ن لیگی ارکان سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ان لیگی ارکان سے رابطوں کا آغاز  کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ماضی میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سے بھی ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید