آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ 15؍ربیع الاوّل 1441ھ 13؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پیرس: ایف اے ٹی ایف اجلاس کا کل سے آغاز، پاکستانی وفد بھی موجود

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا اجلاس فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کل  سے شروع ہورہا ہے جس میں شرکت کے لیے وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی قیادت میں پاکستانی وفد وہاں موجود ہے۔ 

پاکستانی وفد نے آج ابتدائی اجلاس میں شرکت کی، گوکہ باقاعدہ اجلاس پیر کی صبح شروع ہوگا تاہم آج وفود کی غیر رسمی ملاقاتیں تھیں۔

اس اجلاس میں منی لانڈرنگ کی روک تھام اور دہشت گردی کی مالی امداد کے خاتمے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کاجائزہ لیا جائے گا۔

پاکستان کے اقدامات سے ایف اے ٹی ایف مطمئن ہوا تو اسے ’گرے لسٹ‘ سے خارج کرنے کی کارروائی کا آغاز ہو سکتا ہے۔

ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 18 اکتوبر تک جاری رہے گا‘ اس میں 205 ممالک کے نمائندے اور مختلف عالمی تنظیمیں شرکت کریں گی۔

ان اجلاسوں میں روس اور ترکی کے منی لانڈرنگ روکنے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

پاکستانی وفد نے فورم کو حکومتی اقدامات سے آگاہ گیا، پاکستان 40 میں سے 36 اقدام کر چکا ہے جن میں کئی تنظیموں کو دہشت گرد قرار دینے سمیت متعدد اقدامات شامل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید