• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کو چوہدری شوگر مل کیس میں ملوث کرنا انتقامی کارروائی ہے، پرویز اقبال

برسلز (عظیم ڈار) پاکستان مسلم لیگ ن بلجیم کے صدر حاجی پرویز اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں میاں محمد نوازشریف کا عدالت میں پیش کیا جانا انتقامی کارروائی ہے۔ میاں نوازشریف جیل میں بھی عوام کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کے خلاف کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کیا جاسکا۔ اللہ کا شکر ہے کہ انہوں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں کرپشن دھڑلے سے ہورہی ہے جو جلد بے نقاب ہوگی۔ مسلم لیگ ن کے قائدین میاں نواز شریف، شاہد خاقان عباسی، رانا ثناء الله خان اور خواجہ سعد رفیق کے خلاف ثبوت پیش نہیں کیے جاسکے۔ حاجی پرویز اقبال نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف نے کہہ دیا ہے کہ ان کا سر صرف الله تعالیٰ کے سامنے ہی جھکے گا کیونکہ وہ نڈر بے خوف اور ایک خودار شخصیت ہیں اور اللہ نے ان کو عزت دی ہے جو کوئی بھی ان سے نہیں چھین سکتا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی ذہنیت کے لوگوں نے میاں نواز شریف کو گرفتار کر کے ان کی تضحیک کی کوشش کی ہے ۔
تازہ ترین