آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات23؍ ربیع الاوّل 1441ھ 21؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

حمد ’وہی خدا ہے‘ بہترین پڑھنے والا کون؟

وہی خدا ہے کس نے بہترین پڑھی؟


عاطف اسلم نے نصرت فتح علی خان کی مشہور زمانہ حمد ’وہی خدا ہے ‘ پڑھنے پر بے حد سراہا گیا۔

اس حمد کے ریلیز ہونے کے بعد سے ایک عام لڑکے کی’وہی خدا ہے‘ پڑھتے ہوئے ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچائی ہوئی ہے جس کے بعد سے اس بحث کا آغاز ہوا کہ کیا ’عظیم گلوکار‘ عاطف اسلم نے یہ حمد بہتر پڑھی ہے یا اس ’عام‘ لڑکے نے۔

یہ بھی پڑھیے: عاطف اسلم کی حمد ریلیز ہوتے ہی مقبول

اس بحث میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا تاثر سامنے آیا ۔ کسی نے اس لڑکے کی آواز کو بہترین کہا تو کسی نے عاطف اسلم کو فوقیت دی۔

عبید نامی ایک صارف نے اس بات کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے لکھا کہ اس لڑکے نے اپنی جگہ بہتر گایا مگر عاطف اسلم سے اس کا موازنہ کرنا غلط ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ایک نامور فنکار کو کم تر ظاہر کرتے ہوئے کسی کی تعریف کرنا درست نہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ دونوں کو موازنہ نہیں کرنا چاہئے بلکہ دونوں کی ہی تعریف کرنی چاہئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ کسی آلہ موسیقی کا استعمال کئے بغیر بھی حمد کو بہترین انداز میں پیش کیا جاسکتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید