• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اسلم کی حمد ریلیز ہوتے ہی مقبول

عاطف اسلم کی حمد ریلیز ہوتے ہی مقبول

کوک اسٹوڈیو کے سیزن 12 کا آغاز عاطف اسلم کی حمد ’وہی خدا ہے‘ سے ہوگیا۔

ویڈیو نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی۔ اس کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ ویڈیو ریلیز ہوتے ہی ٹوئٹر پر سرفہرست ٹرینڈز میں کوک اسٹوڈیو چھا گیا۔

عاطف اسلم کی اس ویڈیو نے 40 منٹ میں ایک لاکھ چالیس ہزار ویوز حاصل کر لیے۔

عاطف اسلم کے مداحوں کی جانب سے اسے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

ایک صارف نے ’وہی خدا ہے‘ کو کوک اسٹوڈیو کا بہترین آغاز قرار دیا۔


ایک صارف نے عاطف اسلم کو نظر بد سے بچنے کے لئے نظر اتارنے کا مشورہ دیا۔

صارف عاطف اسلم کے ساتھ ساتھ حمد کے شاعر مظفر وارثی کو بھی سراہنا نہ بھولے ۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے کوک اسٹوڈیو سیزن 8 میں عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں گائی گئی قوالی ’’تاجدار حرم‘‘ آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہے۔

عاطف اسلم کی آواز میں گائی گئی یہ قوالی کوک اسٹوڈیو کے مقبول ترین ٹریکس میں سے ایک ہے جس کے ویوز کی تعداد بھی کروڑوں میں ہے۔

تازہ ترین