• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پولیس ہیڈ کوارٹر میں چاقو کے حملے کے واقعے کے بعد انسداد دہشت گردی فورس نے ایک امام سمیت پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ۔

فرانس پولیس کے مطابق رواں ماہ 3 اکتوبر کو پیرس کے ایک پولیس ہیڈ کوارٹز میں ’مائیکل ہارپن ‘ نامی ماہر کمپیوٹر نےچاقو کے وار کر کے اپنے 4 ساتھیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جبکہ وہاں موجود دیگر پولیس افسران نے فائرنگ کر کے ملزم کو ہلاک کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق مائیکل نے 10 سال قبل اسلام قبول کیا تھا جس کے بعد اس میں بہت تیزی سے بدلاؤ آیا تھا اور نسل پرستانہ سوچ بھی رکھنے لگا تھا جبکہ اس کے خلاف تحقیقات جاری ہیں کہ آیا وہ اس جرم میں اکیلا تھا یا اس واردات کے پیچھےکسی امن مخالف گروہ کا ہاتھ ہے۔

پولیس کے مطابق ایک امام مسجد کو بھی اس کیس میں شامل تفتیش کر کے گرفتار کر لیا گیا ہےاس کا نام فرانس کی سیکیورٹی خطرات کی فہرست میں پہلے سے ہی درج تھا۔

تازہ ترین